عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ افسران کی مفت بجلی(electricity) یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور انہیں عام شہری کی طرح بجلی بل ملیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور اب انہیں بھی عام شہریوں کی طرح بجلی کے بل ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
30 سال میں پہلی بار افسران کی آدھی تنخواہ بجلی بلوں کی نذر ہو گئی ہے۔
لیسکو ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار جب کہ گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار بجلی یونٹس مفت ملتے تھے۔ ان کے علاوہ گریڈ 20 کے افسران کو سالانہ 10 ہزار مفت یونٹس کی سہولت حاصل تھی۔
مزیدپڑھیں:فورسز کا “آپریشن شعبان” جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 105 تک جا پہنچی
ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ دیگر ڈسکوز کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کے لیے بھی کیا گیا تھا، تاہم دیگر ڈسکوز نے عدالتوں سے حکم امتناع لے کر مفت بجلی بحال کروا لی۔
لیسکو افسران کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی مفت بجلی کی سہولت بحالی غیر قانونی ہے، تنخواہ میں تمام مراعات شامل ہوتی ہیں۔ مفت بجلی کی سہولت ملک کے تمام اداروں سے ختم کی جائے، اس حوالے سے وزارت توانائی تمام کمپنیوں کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کریں۔








