عمان(oman) کے ساحل کے قریب اتوار کے روز تجارتی جہاز جی ایف ایس گلیکسی پر ہونے والے حملے کے بعد ایک بھارتی شہری لاپتا ہو گیا ہے، جبکہ 10 دیگر بھارتی شہریوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔
بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز پر سوار 11 بھارتی شہریوں میں سے 10 کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک بھارتی شہری تاحال لاپتا ہے۔ وزارت خارجہ نے حملے کی مذمت بھی کی ہے۔
مزیدپڑھیں:دنیا بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ
بیان کے مطابق عمان میں بھارتی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور لاپتا شہری کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں عمانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
اس سے قبل ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غیر منظور شدہ راستے سے گزرنے والے ایک جہاز پر وارننگ شاٹ فائر کیا تھا، جو اس جہاز کو جا لگا۔








