بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان ، آپریشن شعبان جاری؛ ہلاک خارجی دہشتگردوں کی تعداد 109 ہو گئی

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان کے نتیجے میں مزید 7 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپے خارجیوں کو فضائی اور زمینی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، سران ٹنگی میں تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 خارجی ہلاک ہوئے۔ آپریشن شعبان میں ہلاک خارجی دہشت گردوں(Terrorist) کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگرکارروائیو ں میں 109 خارجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، ذرائع کے مطابق 6 اور 7 جولائی کو بھی مختلف کارروائیوں میں 26 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے، جس سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو نمایاں نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں جدید انٹیلی جنس، فضائی نگرانی اور زمینی دستوں کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی گئیں۔ پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی یورپ پہنچنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 64 فیصد کمی

گزشتہ روز خضدار کے زیدی علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر کیے گئے حملے کو بھی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔