چلاس، گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے-15 دیامر ون کے ری پولنگ کے بعد حتمی سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے، جس کے تحت آزاد امیدوار محمد دلپذیر کامیاب قرار پائے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم-49 جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق محمد دلپذیر(Dilpazir) نے 6 ہزار 33 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔
ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار ولی الرحمٰن نے 4 ہزار 639 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بشیر احمد خان 4 ہزار 110 ووٹ لے کرتیسرے، جبکہ آزاد امیدوار اورنگزیب 3 ہزار 793 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
اسی طرح استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار حاجی شاہ بیگ نے 3 ہزار 353 ووٹ حاصل کیے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالواجد کے حصے میں 3 ہزار 271 ووٹ آئے۔
کابینہ 2، 3 روز میں بن جائیگی، بلدیاتی انتخابات اکتوبر سے پہلے کرائیں گے، وزیراعلیٰ گلگت
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقہ جی بی اے-15 دیامر ون میں مجموعی طور پر 29 ہزار 338 درست ووٹ ڈالے گئے، جبکہ 219 ووٹ مسترد قرار دیے گئے، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 ہزار 225 تھی۔
مزید پڑھیں:ایشین بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے کرغیزستان کو شکست دیدی
واضح رہے کہ اس حلقے میں ری پولنگ کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے حتمی سرکاری نتیجہ جاری کرتے ہوئے فارم-49 بھی جاری کر دیا، جس کے بعد محمد دلپذیر کی کامیابی باضابطہ طور پر نوٹیفائی کردی گئی۔








