اسلام آباد: پاکستان نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ واقعات علاقائی کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ(Ministery of Forigen Affairs) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اور تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریق فوری طور پر کشیدگی میں کمی کے لیے عملی اقدامات کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے اپنے وعدوں کی مکمل پاسداری کریں۔
پاکستان نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری پر مبنی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے حالیہ ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی، ون ڈے کرکٹ اوورز، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں توسیع پرعدم فیصلہ
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران کے حالیہ حملوں اور تجارتی بحری جہازوں کونشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی کارروائیاں بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کے منشور کیخلاف ورزی ہیں۔








