بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملیر جیل، منشیات الزام میں گرفتار قیدی کی واش روم میں خودکشی

متوفی قیدی سرجانی ٹاون تھانے سے منشیات کے مقدمے میں گرفتارہوکر 18اپریل 2026کو جیل آیا تھا۔ قیدی نے واش روم میں پرارسرار طور پر پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
اس حوالے سےشاہ لطیف کے ہیڈ محرر خادم حسین نے بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ ملیر جیل میں 25سالہ شہادت ولد محمد سلیم نے گیارہ جولائی ہفتے کی شب دو بجکر پیتالیس منٹ پر جیل کی بیرک کے واش روم میں خودکو پھندا لگا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران دیگر قیدیوں نے سیکورٹی اسٹاف کو اطلاع دی جس کے بعد شہادت نامی قیدی کو تشویشناک حالت میں جیل میں قائم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جیل کے ڈاکٹر نے معائنے کے بعد اسکی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے ای سی جی سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ بھی لیے، پولیس حکام کے مطابق متوفی قیدی سرجانی ٹاون تھانے سے منشیات کے مقدمے میں گرفتارہوکر 18اپریل 2026کو جیل آیا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارت: عمارت پر کچرے کا ڈھیر گرنے سے 8 افراد ہلاک، 23 افراد پھنس گئے

جیل حکام کے مطابق متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔