وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی(Sarfaraz Bugti) نے ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ کیا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے پولیس فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
فورس کے جوانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
مزیدپڑھیں:مشرقی لندن کے علاقے والتھم اسٹو میں خوفناک آتشزدگی: متعدد باغات، شیڈز متاثر
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لئے باعث فخر ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہیں گی۔








