بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے شہر بندر عباس(Bandar Abbas) کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بندر عباس کے علاوہ سیریک میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران کے جزیرہ قشم اور جاسک میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔

نئے امریکی حملوں میں کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں، گورنر ہرمزگان
ایرانی صوبے ہرمزگان کے گورنر نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والے نئے امریکی حملوں کے بعد اب تک کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ حملوں کے نتیجے میں رہائشی یا تجارتی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی بھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مزیدپڑھیں:اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید

خیال رہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایران کے خلاف مزید حملوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر کیے جانے والے تازہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں کی ہدایت امریکی کمانڈر اِن چیف نے دی ہے تاکہ ایرانی افواج کو ان کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جا سکے۔