بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم قطر پہنچ گئے، نوازشریف بھی ہمراہ، شاہی خاندان وعوام سےتعزیت

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، سابق وزیراعظم نوازشریف بھی ہمراہ ہیں۔ دوحہ ائیرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم وزیر مملکت برائے دفاع نے استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف قطرکےامیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سےملاقات کریں گے،وزیراعظم شیخ حمدبن خلیفہ آل ثانی کےانتقال پرشاہی خاندان اورعوام سےتعزیت کرینگے۔

وزیراعظم کا دورہ دہائیوں پر محیط دیرینہ اور برادرانہ باہمی تعلقات کا عکاس ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوروزیر اطلاعات عطا تارڑبھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

یاد رہے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان نے آج 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے اعلان کی روشنی میں قطر کے سابق امیر کے انتقال پر قومی یومِ سوگ منایا جائے گا۔

اس موقع پر ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا تاکہ مرحوم کے ساتھ اظہارِاحترام اور قطر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ میں پولٹری فارم کھلنے کا انکشاف

حکومتِ پاکستان نے سابق امیر قطر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اپنے دورِ قیادت میں قطر کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر اس کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔