بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

15 جولائی کو ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ماہ صفر المظفر کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔ 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، یکم صفر 16 جولائی بروز جمعرات کو ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات (Weather Department)کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند چاند دیکھا جا سکے گا، کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند غروب آفتاب کے بعد کراچی میں تقریبا 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔

مزید پڑھیں:بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے ای پروٹیکٹر سسٹم کا آغاز

ماہ صفر اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ہے۔ چاند سے متعلق حتمی اور سرکاری اعلان متعلقہ ملکی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ فلکیاتی ڈیٹا سے رویت کے امکانات کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔