بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کانظام تبدیل، سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش ہوں گی

اسلام آباد، وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام میں اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے مختلف طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو قواعد پر مبنی نظام کے تحت چلانے پراتفاق کیا گیا جبکہ تیل کی سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اورشفافیت بڑھانے کے اقدامات پر بھی تمام اراکین نے اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمزکی دوبارہ بندش سے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی۔

جس کے باعث حکومت توانائی کے شعبے کومزید مستحکم اورمحفوظ بنانے کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں اس وقت بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں کم جبکہ بھارت کے برابر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے ریفائنری پالیسی میں اہم ترامیم تجویزکی گئی ہیں، جن سے درآمدی انحصار کم ہوگا اورپاکستان کی توانائی سلامتی مزید مضبوط ہوگی۔

مزید پڑھیں:قطر سے سپلائی بہتر، ایل این جی گھریلو کنکشنز پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس حتمی ہوگا، جس میں سفارشات کو حتمی شکل دے کروزیراعظم کو پیش کیا جائے گا تاکہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا زیادہ شفاف، مؤثر اور پائیدار نظام متعارف کرایا جا سکے۔