بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم گزر گیا، گرمی اور حبس کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشیں برسانے والا مون سون(Monsoon) کا کمزور سسٹم گزر گیا، جس کے بعد صوبے میں ایک بار پھر گرم اور حبس زدہ موسم کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا کمزور سسٹم لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش برسانے کے بعد نکل گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں دوپہر اور سہ پہر کے اوقات میں بادلوں اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ بعض مقامات پر مقامی بادل بننے کے باعث ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرم اور مرطوب موسم کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔