بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان کا خدشہ، شہباز شریف

وزیراعظم کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، خطےکے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچنےکا خدشہ ظاہرکردیا۔ پاکستان اس نازک گھڑی میں برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے:

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے قابلِ مذمت اقدامات سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، ان اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان اس نازک گھڑی میں برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل تباہ کردیے: غیرملکی میڈیا

مزید پڑھیں:پاکستان کا ایک اور ایل این جی کارگو کی اسپاٹ خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

پاکستان خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور افہام وتفہیم کے لیے مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں نے میزائل حملے کیے تھے۔