بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کاخون رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔

ادھر ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، شہداء میں 4 خواتین اور 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی بندر خمیر میں امریکی حملے سے جاں بحق ہونے والے 3 شہریوں کی تصویر جاری کردیں۔


عباس عراقچی نے اس حوالے سے بتایا کہ تینوں افراد بندرخمیر پُل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

مزیدپڑھیں:ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں ایران میں کئی پلوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے جس میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔