بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری ملازمین کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے ٹریژری ملازمین کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس(Audit and Accounts Allowance) میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق ٹریژری ملازمین کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس 20 فی صد سے بڑھا کر 30 فی صد کر دیا گیا ہے، اس اضافے کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی تھی، اب ٹریژری سروس ملازمین کو تیس فی صد آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس ملے گا۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ نئی پیشگوئی سے شائقین فٹبال حیران
اعلامیے کے مطابق الاؤنس صرف ٹریژری سروس کے اہل ملازمین کو دیا جائے گا، اور یہ الاؤنس انکم ٹیکس کے تابع ہوگا، پنشن، گریجویٹی، کمیوٹیشن کا حصہ نہیں ہوگا۔

معطلی یا 120 روز سے زائد رخصت کے دوران الاؤنس قابل ادائیگی نہیں ہوگا، مارکیٹ بیسڈ یا کنٹریکٹ پے پیکیج پر تعینات ملازمین الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے۔ جب کہ محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے جاری سابقہ تمام نوٹیفکیشنز اور احکامات منسوخ کر دیے ہیں۔