عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 4018 ڈالر فی اونس ہوگیاہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج 2 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 24ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:برطانیہ، بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ نے برطانیہ میں شادی کرلی
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار57 روپے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 713 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 4018 ڈالر فی اونس ہے۔









