بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نورین نیازی نے جو کچھ کہا ہے اس پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی: عطا تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ (Ata Tarar)کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے جو کچھ کہا ہے اس پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان پر عوام میں غم و غصہ ہے، جو کہتے تھے فلاں نہیں تو پاکستان نہیں اب معرکہ حق پر سوال اٹھا رہے ہیں، یہ اب ایسے بیانات دیتے ہیں جو بھارتی میڈیا کی زینت بنتے ہیں، پی ٹی آئی والے سمجھتے ہیں کہ ایسی باتیں کرنے سے سیاست چمکے گی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہو چکی ہے اور یہ لوگ آپس میں دست و گریبان ہیں، پی ٹی آئی میں 25 گروپ بن چکے ہیں، کے پی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، جبکہ وزیر ہیلی کاپٹر سے اتر رہے ہیں جنہیں عوام کی فکر نہیں۔

مزیدپڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ معرکہ حق پر پاکستان کی فتح ان سے ہضم نہیں ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پوری دنیا میں عزت ملی، پاکستان نے ایران امریکا جنگ میں ثالثی کیلیے کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نورین نیازی اور ان کے بھائی عمران خان کی پارٹی اپنی سیاست کی خاطر پاکستان کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، آپ نے جو کچھ کیا تاریخ اسے یاد رکھے گی ناکامی ہمیشہ آپ کا مقدر بنے گی، آپ کو جواب دینا ہوگا، قوم اور شہدا سے معافی مانگنی ہوگی۔