پاکستان کے دو مزید کرکٹرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ (LPL) میں معاہدے کر لیے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
پاکستان کے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا جافنا کنگز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، انہیں افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے، انہیں افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ شگفتہ اعجاز یوٹیوبر کیوں بنیں؟ وجہ بتا دی
ادھر کینڈی رائلز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے ہیں۔
ایل پی ایل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔









