بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ کا ویک اینڈ پر ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ(Donald Trump) نے ویک اینڈ پر ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کی درخواست پر حملہ مؤخر کیا، حملے کی منسوخی فوری معاہدے سے مشروط ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد معاہدہ طے پا گیا تو حملہ نہیں ہوگا۔ اسرائیل نے بھی حملہ مؤخر کرنے پر اتفاق کیا۔

مزیدپڑھیں:راجن پور: سویاں کھانے سے بچہ جاں بحق، 37 افراد اسپتال منتقل

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا اختیار ہمارے پاس موجود ہے۔