پاکستان (Pakistan )اور ویسٹ انڈیز(West Indies) کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
تیسرے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے ہیں اور مجموعی طور پر پاکستان پر 60 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے 266 رنز پر 2 وکٹوں سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ عبداللہ شفیق نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 160 رنز اسکور کیے۔
جبکہ کپتان بابر اعظم 88 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ بعد ازاں اویس ظفر، سلمان علی آغا، محمد رضوان، علی عثمان، عبید شاہ اور محمد علی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے، جبکہ ساجد خان نے 30 رنز کی مفید اننگز کھیل کر عبداللہ شفیق کا بھرپور ساتھ دیا۔
مزیدپڑھیں:فٹبال میچ کے دوران طوطے کا کھلاڑیوں پر حملہ، ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا
پاکستان کی پوری ٹیم 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پہلی اننگز میں 43 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے محتاط انداز میں دوسری اننگز کا آغاز کیا اور تیسرے دن کے اختتام تک 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا کر 60 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے ساجد خان نے 4 وکٹیں لیں، جبکہ علی عثمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اب چوتھے روز دونوں ٹیموں کی نظریں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہوں گی، جہاں ایک اچھی شراکت یا چند جلد وکٹیں میچ کا رخ بدل سکتی ہیں۔









