بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دی ہنڈریڈ: سن رائزرز لیڈز نے ایک ہی میچ میں کئی نئے ریکارڈز قائم کردیے

دی ہنڈریڈ میں سن رائزرز لیڈز(Sunrisers Leeds) نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیم اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ میں ریان ریکلٹن نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مچل مارش نے 37 گیندوں پر 76 رنز بنا کر پہلی وکٹ کی شراکت میں 148 رنز جوڑے جو دی ہنڈریڈ کی نئی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔

انگلینڈ کے ہیری بروک نے صرف 15 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

مزیدپڑھیں:رواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

انہوں نے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 55 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ریکارڈ مجموعے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔


سن رائزرز لیڈز نے لندن اسپرٹ کے خلاف ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم اسکور قائم کر دیا۔


واضح رہے کہ سن رائزرز لیڈز نے اس میچ میں 37 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلے آف کی دوڑ میں اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں جبکہ لندن اسپرٹ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے۔