بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم ،وزیر داخلہ کا شہید کیپٹن حمزہ اکرم کو خراجِ عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوت نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

اپنے بیانات میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم شہید کا عزم، حوصلہ اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے، انہوں نے کہا کہ شہید کیپٹن حمزہ سمیت وطن کے تمام شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم نے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کرکے شہادت کا بلند رتبہ حاصل کیا، ان کی قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

مزیدپڑھیں:جاپانیوں نے کپڑوں میں ہی اے سی لگا لیا، گرمی سے بچنے کی حیرت انگیز شرٹ متعارف

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کے دفاع اور امن و سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

شہید کیپٹن حمزہ اکرم کی قربانی اور بہادری قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔