بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی اے نے ’ای سم‘ کی فیس کم کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے ای سم کی فیس میں کمی کردی ہے۔

 پی ٹی اے نے ای سم کی ابتدائی فیس 1500 روپے مقرر کر دی ہے اور ایک فون سے دوسرے فون پر ای سم کی کم از کم 10 بار مفت منتقلی کی اجازت دی گئی ہے۔

نئی پالیسی17  اگست 2026 سے نافذ ہوگی۔

یہ فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کی ہدایات پر کیا گیا ہے جس نے پی ٹی اے سے کہا تھا کہ وہ ای سم سروسز کو مزید صارف دوست بنائے جبکہ کمیٹی ای ایس آئی ایم سے متعلقہ خدمات کے لیے سبسکرائبرز کے کسٹمر سروس سینٹرز جانے کی ضرورت کو بھی کم کرنا چاہتی تھی۔

پی ٹی اے کے مطابق موجودہ نظام پہلے سے ہی صارفین کو ای ایس آئی ایم کو ایک فون سے دوسرے فون میں کئی بار منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے وہ اصل خریداری اور ایکٹیویشن کے دوران فراہم کردہ اسی کیو آر کوڈ کا استعمال کر کے ایسا کر سکتے ہیں نتیجے کے طور پر ان منتقلی کے دوران کوئی اضافی فیس لاگو نہیں ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:ایک کارڈ کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کیلئے 10 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کریں؟ اہلیت اور درخواست دینے کا آسان طریقہ جانیے

تاہم سیلولر آپریٹرز کے ساتھ بات چیت کے بعد ریگولیٹر نے اب باضابطہ طور پر چارجنگ ڈھانچہ پر نظر ثانی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ ابتدائی ای سم فیس کو 1500 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سبسکرائبرز کو ہم آہنگ آلات کے درمیان 10 تک مفت ای سم ٹرانسفرز بھی موصول ہوں گے۔

علاوہ ازیں پی ٹی اے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور سیلولر آپریٹرز کے ساتھ سم کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ریگولیٹر سم کے اجرا اور ملکیت کی تصدیق کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا ملٹی فیکٹر سبسکرائبر تصدیقی نظام متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔