بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نازک حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کی اپوزیشن کی کوشش قابل مذمت ہے ، عثمان بزدار

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی کے رکن عبدالرحمان خان، چودھری عادل پرویز گجر،گلریز افضل گوندل،عمر فاروق اور رانا شہباز احمد نے ملاقات کی ۔ ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی ،

ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے ۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے 3برس سے واویلا مچا رہی ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں ، حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں

، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، اپوزیشن عوام کیلئے نہیں،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ عناصرملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں، ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں۔