بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے کہا ہے کہ اس سال نوجوانوں کا عالمی دن ’مختلف حالات، مشترکہ امنگیں‘ کے زیرِ عنوان منایا جا رہا ہے۔

نوجوانوں کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے طول و عرض میں نوجوانوں کی زندگی مختلف حالات کے زیرِ اثر ہوتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تابناک مستقبل کے خواب، امنگیں اور خواہشات یکساں ہوتی ہیں، ہمارے نوجوان ہماری قوم کا انمول سرمایہ ہیں، نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں۔

مزیدپڑھیں:چین کا بھارت کے غیر قانونی قائم کردہ ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتیں اور بھرپور استعداد کا اظہار ہی خوشحال، پُرامن اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں قومی اور عالمی افق پر ملک کا نام روشن کیا ہے، نوجوانوں کی بہترین ذہنی و جسمانی، فکری و علمی نشوونما کے لیے تمام دستیاب قومی وسائل کا استعمال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔