بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (PTI) نے اڈیالہ جیل سے اپنے سابق دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے، جس میں انہیں پارٹی کے ابتدائی دور کے ساتھیوں اور ناراض رہنماؤں و کارکنوں کو دوبارہ متحد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام جیل میں موجود ایک دوسرے دیرینہ دوست کے ذریعے ان تک پہنچایا گیا، پیغام میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل سے جب بھی باہر آیا تو سب سے پہلے اکبر ایس بابر کے گھر جاؤں گا۔









