بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا کے صدر کو بڑا دھچکا، آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے حمایت واپس لے لی

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے صدر جانی انفینٹینو(Gianni Infantino) کی حمایت واپس لے لی۔

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے صدر انفینٹینو کی حمایت کا خط واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کو خط لکھ کر حمایت واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے گورننس، شفافیت اور مشاورت پر سنگین خدشات پیدا ہوئے۔

شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا کے مؤقف کی حمایت کردی۔

مزیدپڑھیں:مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے: ترک وزارت دفاع

اس سے قبل یوئیفا، کونکاکاف اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن پہلے ہی انفینٹینو پر اعتماد توڑنے کا الزام لگا چکے۔یہ جیانی انفینٹینو کی فیفا صدر کے طور پر چوتھی مدت کے لیے کوشش کو دھچکا ہے۔

واضح رہے کہ ویلز فٹبال ایسوسی ایشن انفینٹینو کی حمایت واپس لینے والی پہلی ہوم نیشن تھی جبکہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن بھی جانی انفینٹینو کی حمایت سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔