بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو پانچ ہزار جرمانہ غیر شرعی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے بغیر اجازت دوسری شادی(Merriage) پر خاوند کو 5 ہزار جرمانے کا قانون غیر شرعی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر عطاء الرحمٰن کی مصروفیات کے باعث سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیرصدارت ہوا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نےفیملی قوانین میں ترامیم پر رائے کے لیے خصوصی شرکت کی۔

کمیٹی نے سینیٹر سرمد علی کی جانب سے 19 جنوری 2026ء کو سینیٹ میں پیش کیے گئے نجی ارکان کے بل بعنوان “مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل، 2026ء” پر بھی غور کیا۔

مزیدپڑھیں:ٹانک، ہوٹل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابقہ امن کمیٹی کے 2 افراد قتل

بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر خاوند کو جرمانہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار کیا جائے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور سینیٹر ڈاکٹر عبد الکریم نے بل کی مخالفت کردی اور کہا کہ جب شریعت نے دوسری شادی پر کوئی شرعی پابندی نہیں لگائی تو قانون 5 ہزار جرمانے کی بھی پابندی کیسے لگا سکتا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بھی بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو پانچ ہزار جرمانہ کی مخالفت کردی۔