بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ(Rajab Butt) کی دوسری شادی کے حوالے سے ماہر نجوم لالا رخ نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں رجب بٹ اور سسٹرولوجی گروپ کے خاندان کے درمیان ایک خاص رشتہ قائم ہوسکتا ہے۔

رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول یوٹیوبرز میں ہوتا ہے اور وہ اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا سے متعلق مختلف معاملات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں،ان کی پہلی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی مختلف خبریں اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔

رجب بٹ کی دوسری شادی سے متعلق سوالات بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتے ہیں اس سے قبل ماہر نجوم لالا رخ کی جانب سے ان کی پہلی شادی کے مستقبل کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی گئی تھی۔

مزیدپڑھیں:اگر میرے بچے ہوتے تو میں انکی حفاظت کی خاطر اپنی زندگی غرق کردیتی: فریحہ پرویز

دوسری جانب سسٹرولوجی یوٹیوب پر فیلمی وی لاگز بنانے والی معروف بہنوں کا گروپ ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے باعث خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mian Arslan (@mian_arslan_official_)

لالا رخ نے اپنی حالیہ پیشگوئی میں دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کے خاندان اور سسٹرولوجی گروپ کے درمیان مستقبل میں رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے،رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں ہوسکتی ہے۔

تاہم یہ پیشگوئی محض نجومی دعویٰ ہے اور اس حوالے سے رجب بٹ یا سسٹرولوجی خاندان کی جانب سے کسی حتمی فیصلے یا تصدیق کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔