بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں خام تیل کی بڑی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی(Karachi) کے علاقے ڈیفنس میں خیابان سحر اسٹریٹ 13 سے گزرنے والی خام تیل کی پائپ لائن لیک ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ اے ویجیلنس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کروڈ آئل پھیلنے اور پھسلن کے سبب سڑک کو عام ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ڈیفنس خیابان سحر میں جمع ہوگئی، ڈی ایچ اے ویجیلنس کی جانب سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ،پولیس حکام کے مطابق پارکو حکام سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، پارکو کی جانب سے مذکورہ مقام پر ٹیم روانہ کردی گئی ہے، پارکو حکام کی جانب سے مذکورہ لائن میں سپلائی بند کردی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:سیلاب متاثرین کے لیے نئے گھروں کی تعمیر، حکومت نے خوشخبری سنا دی

پولیس کے مطابق نیشنل ریفائنری نے سپلائی روک کر لائن کی مرمت شروع کردی ہے،لائن کافی پرانی اورسڑک کے بیچ میں ہے۔

ڈی ایچ اے ویجیلینس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد محمود اعوان کاکہناہے کہ تیل کی لیکیج کوروک دیاگیاہے ،ڈیفنس فیز 6خیابان سحر میں سٹریٹ 12اور 13 کے درمیاب سے گزرنے والی خام تیل کی پائپ لائن لیک ہوئی،آئل پائپ لائن کورنگی سے کیماڑی کی طرف جارہی ہے،دونوں اطراف کے روڈ کوبندکردیاگیاہے ،چارپائپ لائن میں سے ایک پائپ لائن لیک ہے ،اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ اے ویجیلینس ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی،خام آئل پھیلنے اور پھسلن کے سبب سڑک کو عام ٹریفک کیلیے بند کردیا گیاہے۔