بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری معالجین چیک اپ کرتے ہیں، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی : جیل حکام رپورٹ

اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعدد سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل نے عمران خان کی صحت اور ملاقوں سے متعلق 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں ہائیکورٹ کےفیصلے میں سلمان اکرم راجہ کی جانب سےعدالت میں دی گئی یقین دہانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے کہا تھا ملاقات کےبعد جیل احاطے میں میڈیا سےگفتگو نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم نامے کے باجود میڈیا ٹاک کر کے خلاف ورزی کی گئی، اسلام آبادہائیکورٹ کاسنگل بینچ شیرافضل کیس میں جیل رولز 265 کو خلاف قانون قرار دے چکا ہے، جیل میں ملاقاتوں کے ذریعے عدلیہ، فارن پالیسی، قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے خلاف عوامی جذبات کو ابھارا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ہر منگل کو جیل رولزکے تحت باقاعدگی سےملاقات کرائی جاتی ہے، دونوں کی اب تک 84 ملاقاتیں کرائی جاچکی ہیں، وکیل سلمان صفدربھی 10فروری اور 4 اپریل 2026 کوعمران خان سےملاقات کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیکل افسران بانی پی ٹی آئی کے دن میں 3 مرتبہ کھانے پینےکی جانچ اور میڈیکل چیک اپ کرتے ہیں، اس کے ساتھ متعدد سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں جس کا ریکارڈ موجود ہے، 4نومبر23 تا 10اگست 26 مختلف طبی ماہرین کے39چیک اپ کی سمری بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:فلپائن، جب آکٹوپس نے ایک ماہی گیر کے چہرے کو بری طرح جکڑ لیا

عدالت میں جمع رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہر امراض چشم سے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج کرایا جاتا رہا ہے، عمران خان کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ کے جسٹس شاہدوحید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل عمران خان کی صحت اور ملاقوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔