پنجاب بار کونسل نے سلمان اکرم راجا پر سینیٹر مشال یوسفزئی کے الزامات مسترد کردیے۔پنجاب بار کونسل نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو خط لکھ دیا، جس میں مشال یوسفزئی کے خلاف سخت قانونی اور تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مشال یوسفزئی کیخلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا پر پنجاب بار کونسل کے ٹکٹس کی تقسیم میں رقم لینے کا الزام بے بنیاد ہے۔
مزید پڑھیں:جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کیمطابق ہونا چاہیے: ایران
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا کا پنجاب بار کونسل انتخابات 2025ء میں ٹکٹوں کی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں تھا، ٹکٹ اجرا یا تقسیم کے لیے کسی امیدوار سے ایک پیسا بھی نہیں لیا گیا، الزامات سلمان اکرم راجا کی شہرت متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔









