عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمت(Gold Rates) میں استحکام رہا جب کہ چاندی کے نرخ گرگئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,395 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 461,936 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 396,035 روپے پر مستحکم رہی۔
مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ کا عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کا حکم
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 461,936 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کی کمی سے 6986 روپے ہوگئی۔









