بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری اسکیم پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

سال 2027 میں سرکاری اسکیم کے تحت حج(Hajj) کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر ہے کہ لانگ پیکیج کی محدود نشستیں باقی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری اسکیم میں لانگ حج پیکیج کے تحت اب صرف ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی بچی ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج پر جانے کے خواہش مند عازمینِ کرام حج پورٹل پر کوائف اور ادائیگی جلد مکمل کریں، کیونکہ 40 روزہ حج پیکیج میں کوٹہ پورا ہوتے ہی بکنگ روک دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک حج ایپ، حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے پی ایس آئی ڈی، کارڈ یا بینک چالان کی سہولت ہے۔

مزیدپڑھیں:راولپنڈی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، پانی کی فراہمی کا بڑا منصوبہ منظور

دریں اثنا وزارت مذہبی امور کے جاری اعداد وشمار کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار 7 سو عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی ہے۔ ان میں پنجاب سے 46 ہزار 4 سو، سندھ سے 23 ہزار 5 سو، کے پی 11 ہزار 3 سو عازمین نے قسط جمع کرائی ہے۔

ان کے علاوہ اسلام آباد سے 3933، بلوچستان سے 2555، گلگت بلتستان سے 677 اور آزاد کشمیر سے 362 عازمین حج نے واجبات جمع کرا دیے ہیں۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج ہورٹل پر آن لائن ادائیگی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے اور 3 دن میں حج واجبات کی پہلی قسط کی مد میں 55 ارب سے زائد وصولیاں ہوئی ہیں جب کہ 40 فیصد عازمین حج نے ون لنک، کارڈ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کا انتخاب کیا۔ بلوچستان میں آن لائن ادائیگی کا تناسب حیرت انگیز طور پر 72 فیصد رہا۔