بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز میں تمام بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں باردوی سرنگوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اسپیس فورس آبنائے ہرمز کے ایک ایک انچ کی نگرانی کر رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں نئی بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والے جہازوں اور کشتیوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کی تین جوہری تنصیبات بھی تباہ کرچکا ہے۔ تاہم آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے معاملے پر امریکا کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اقتصادی طور پر ناکام ہو رہا ہے اور اس کے پاس اپنی فوج کو ادائیگی کے لیے بھی رقم نہیں۔ تہران شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں پہلی بار اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے قیام کیلئے فیزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور حکومت کو اپنے فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔