بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارجن کپور بہن کی شادی پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، جذباتی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور(Arjunkapoor) اپنی بہن انشولا کپور کی شادی کے موقع پر مرحوم والدہ مونا شوری کپور کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انشولا کپور نے گزشتہ ماہ اپنے دیرینہ دوست روہن ٹھاکر سے شادی کی تھی جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی تھیں۔ اب انشولا نے شادی کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ارجن کپور اپنی والدہ کو یاد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے موقع پر ارجن کپور تقریر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اس لمحے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر وہ موجود ہوتیں تو گزشتہ چند دنوں کے ہر لمحے اور شادی کی ہر رسم سے بھرپور لطف اندوز ہوتیں۔

مزیدپڑھیں:پمز سانحہ؛ کیا، کیوں اور کیسے ہوا؟ انکوائری کمیٹی نے جواب مانگ لیا

اس دوران ارجن کپور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جس کے بعد انشولا نے اسٹیج پر اپنے بھائی کو گلے لگا لیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انشولا کپور نے لکھا کہ وہ اسے کئی بار دیکھ چکی ہیں لیکن ہر مرتبہ اپنے بجائے اپنے بھائی کو دیکھتی رہ جاتی ہیں۔