بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن (DGRE) کے زیر اہتمام علما و مشائخ کانفرنس میں مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

کانفرنس میں مدارس بورڈز کے سربراہان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بڑے پاکستانی بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے ذریعے دینی قیادت، ریاستی اداروں اور بینکاری شعبے کو باہمی مشاورت کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے آسان، واضح اور قابلِ عمل طریقۂ کار طے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ضروری قانون سازی پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے اور اس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا باقاعدہ عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:سورۃ الرحمان کی تلاوت نے نعمان اعجاز کو کینسر سے کیسے نجات دلائی؟ اداکار نے صحتیابی کا حیران کن واقعہ سنادیا

حکام کے مطابق اسلام آباد میں اپنایا گیا طریقۂ کار دیگر صوبوں کے لیے بھی قابلِ عمل نمونہ فراہم کرے گا۔ صوبائی رجسٹریشن قوانین کی منظوری کے بعد بینکاری کی یہ سہولت مرحلہ وار ملک بھر کے مدارس تک توسیع دی جائے گی۔

کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دیگر علاقوں میں موجود قانونی اور انتظامی رکاوٹیں بھی مشترکہ مشاورت اور متعلقہ قانون سازی کے ذریعے دور کی جائیں گی۔ ریاست، اسٹیٹ بینک اور دینی قیادت کے درمیان اتفاقِ رائے کو مدارس کے بینک اکاؤنٹس کے دیرینہ مسئلے کے پائیدار حل کی مضبوط بنیاد قرار دیا گیا۔

دینی قیادت نے اس پیشرفت کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی توجہ، رہنمائی اور دلچسپی کا نتیجہ قرار دیا۔

کانفرنس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ مدارس کے طلبہ و طالبات کو جدید، فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم سے جوڑنا انہیں قومی تعمیر و ترقی کا مؤثر حصہ بنانے کی جانب اہم عملی قدم ہے۔ حکام کے مطابق اس پیشرفت سے ریاست اور مدارس کے درمیان اعتماد، رابطے اور مؤثر نمائندگی کا عمل مزید مضبوط ہوگا۔