بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے شوہروں کو دلچسپ مشورہ دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شادی شدہ مردوں کیلئے ایسا دلچسپ مشورہ دیا کہ ناظرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔
امیتابھ نے شادی شدہ زندگی کو سکون سے گزر بسر کرنے کا فارمولا اور شوہروں کے لیے احتیاطی تدابیر بتائے ہوئے کہا کہ بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو ورنہ بیلن چل جائے گا۔
بگ بی نے کہا کہ شوہروں کے لیے سب سے عقلمندی کا کام یہ ہے کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا کوئی تنازع کھڑا ہو جائے تو بغیر کسی بحث کے فوراً اپنی غلطی تسلیم کر لیں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نے اپنی غلطی نہ مانی یا الٹا جواب دیا تو پھر ‘جوتے، چپل اور بیلن’ چلنے میں دیر نہیں لگے گی، اس لیے خاموشی میں ہی عافیت ہے۔
امیتابھ کی اس بات پر سیٹ پر موجود تمام حاضرین بالخصوص ان میں موجود شادی شدہ مرد زور دار قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے۔
اس کے علاوہ امیتابھ بچن نے شوہروں کو ایک اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کی ہر تاریخ بھول جائیں مگر اپنی شادی کی تاریخ ہرگز نہ بھولیں ورنہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اے آئی کو لازمی مضمون بنانے کا اصولی فیصلہ
انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم تاریخ ہے، بیویوں کی پُرانی عادت ہوتی ہے کہ وہ بار بار پوچھتی ہیں ’کیا آپ کو یاد ہے ہماری شادی کب ہوئی تھی؟‘ اگر آپ نے غلطی سے بھی یہ تاریخ غلط بتا دی تو جوتے، چپلیں، بیلن یا کوئی بھی چیز آپ کی طرف اڑتی ہوئی آ سکتی ہے۔









