بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کے نجی شعبے کی پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر میگا سرمایہ کاری کا منصوبہ منظور

چین کے نجی شعبے کی جانب سے پاکستان میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے سی پیک کے تحت بی ٹو بی (Business-to-Business) کے ذریعے 3.5 ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سیکرٹریٹ نے بھی منصوبے کی توثیق کردی ہے۔

منظور شدہ منصوبے میں دھابیجی، ضلع ٹھٹھہ، سندھ میں مجوزہ فالکن آئل ریفائنری اینڈ اسٹوریج کمپلیکس شامل ہے، جسے سی پیک کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ اس منصوبے کو سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ کوآپریشن گروپ میں پیش کرے گا۔

مجوزہ کمپلیکس میں 40 لاکھ ٹن خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی گنجائش جبکہ 50 میگاواٹ کا کیپٹو پاور پلانٹ شامل ہوگا۔

ریفائنری میں یورو-5 معیار کے مطابق ایندھن تیار کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے ملک کی مقامی ریفائننگ صلاحیت میں اضافہ اور درآمد شدہ تیار پٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد

پاکستان کے لیے یہ منصوبہ توانائی کے تحفظ کے حوالے سے بھی وسیع تر اہمیت رکھتا ہے۔ مقامی سطح پر ڈیپ کنورژن ریفائننگ کی صلاحیت بڑھنے سے پٹرولیم درآمدی بل میں تیار مصنوعات کے بجائے خام تیل کی درآمد کا حصہ بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ اضافی ذخیرہ کرنے کی نمایاں صلاحیت بھی دستیاب ہوگی۔