چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ اور متحد ہیں، ہمارے ایم پی ایزمشکل حالات کے باوجود عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجا اور علی اصغر سے رابطہ کرکے تمام ارکان کو پارٹی سےمتعلق غیرضروری بیانات سے روک دیا۔ تمام پارٹی قائدین کو باہمی اختلافات ختم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے عمران خان کے ہی چلیں گے،صفوں میں اتحاد رکھیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ اور متحد ہیں، پارٹی اختلافات کے حوالے سے ارکان غلط فہمیاں دور کریں، صوبائی اسمبلی ارکان کےپارٹی کےخلاف جانے کاکوئی تصور نہیں۔
مزید پڑھیں:ماں باپ کی غفلت، ریل بناتےجوڑے کی کمسن بچی لہروں کی زد میں آگئی
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور وہی رہیں گے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عمران خان کے فیصلوں کیخلاف نہیں جائیں گے۔ ہمیں اپنےارکان صوبائی اسمبلی پر فخر ہے، پارٹی میں فیصلے عمران خان کے ہی چلیں گے،صفوں میں اتحاد رکھیں۔









