سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو نےبچوں کی حفاظت سےمتعلق نئی بحث چھیڑ دی،جس میں ساحل سمندر پر ریل بنانے میں مصروف ایک جوڑے کےساتھ موجود کمسن بچی سمندری لہروں کی زد میں آتی دکھائی دے رہی ہے۔
دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک مرد اورخاتون ساحل پر چلتے ہوئے اپنی ویڈیو بنا رہے ہیں کہ اسی دوران انکےساتھ موجود بچی اچانک پھسل کر ریت پرگر جاتی ہے اور سمندری لہریں اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔
عینی شاہد خاتون مریم کے دعوے کے مطابق، ایک راہگیر نے فوری مداخلت کرتے ہوئے بچی کو لہروں سے نکال لیا۔ تاہم، واقعے کے مقام اور ویڈیو کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج اسکیم، دوسری قسط جمع کرانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع
سوشل میڈیا صارفین نے بچوں کی نگرانی اور حفاظت پر سوالات اٹھاتے ہوئے بحث شروع کردی کہ کیا سوشل میڈیا کے لیے ریلز بنانا بچوں کی سلامتی سے زیادہ اہم ہوگیا ہے؟









