بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی طلبا کیلئے امریکی ٹاپ یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد: پاکستانی طلبا کے لیے امریکا کی معروف جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بڑا تعلیمی پروگرام متعارف کرا دیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے دورہ امریکا کے دوران ایم آئی ٹی، ہارورڈ، پرنسٹن، کولمبیا اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

حکومت پاکستان نے ’’پاکستان فنڈ فار ایجوکیشن‘‘ کے تحت پروگرام کے لیے 1.5 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے منتخب پاکستانی طلبا کو عالمی معیار کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبا کو سالانہ 29 ہزار امریکی ڈالر تک مالی معاونت دی جائے گی۔ پروگرام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس، بائیوٹیکنالوجی، زراعت اور پبلک پالیسی سمیت جدید اور اہم شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے پروگرام کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:نیپال، استاد کی بہادری اورحاضردماغی نے 1643 زندگیاں بچالیں!

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اب قابلیت، اہلیت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کی بنیاد پر عالمی شراکت داری کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ ایسے پروگرام پاکستانی طلبا کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔