اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کل کرغزستان روانہ ہوں گے، جہاں وہ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست اور یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم روس، چین اور ایران کے صدور سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ایس سی او سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان پہلی بار ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، آئی ایس پی آر
وزیراعظم شہباز شریف 2 ستمبر سے کرغزستان کا دوطرفہ سرکاری دورہ شروع کریں گے، جس کے دوران وہ کرغزستان کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔









