وزیراعظم محمد شہبازشریف(Shehbaz Sharif) کا کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،کرغز صدر صادر ژاپاروف نے وزیراعظم محمد شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
بدھ کووزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں صدارتی محل میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
مزیدپڑھیں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغز صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔
کرغز صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے بھی کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کو متعارف کرایا









