بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای میں سیلاب: وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: (ممتاز نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہہ متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔انہوںنے کہاکہ میری انتہائی مخلصانہ ہمدردی اور دلی تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کو متاثرہ خاندانوں کی مکمل مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔