بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبول فلم ’سپائیڈر مین‘ کے مشہور کردار نے شادی کر لی

ہالی ووڈ کی بے پناہ مقبول فلم ’سپائیڈر مین‘ کے مشہور کردار نے شادی کر لی، سپائیڈر مین میں نیڈ لیڈز کا کردار کرنے والے اداکار جیکب بیٹالون(Jacob Batalon) نے انٹیریئر ڈیزائنر ویرونیکا لیہوف سے شادی کی ہے۔

ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جیکب بیٹالون اور ویرونیکا نے فرانس کے خوبصورت علاقے پرووانس میں شادی کی۔ ان کی شادی کی تقریبات 25 سے 27 اگست تک تین دن جاری رہیں۔ شادی میں ان کے 56 قریبی دوستوں اور فیملی کے ارکان نے شرکت کی۔

مزیدپڑھیں:یومِ دفاع و شہداء: 6 ستمبر قومی اتحاد، جرات اور عزم کی لازوال علامت ہے، مسلح افواج

جیکب بیٹالون اور ویرونیکا نے پہلے عدالت میں شادی کی اس کے بعد اب انہوں نے اپنے عزیزوں کے ساتھ شادی کی روایتی ثقافتی تقریبات کیں اور خوب خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by couples! 💫 (@relationships.usa)

  جیکب نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بہترین دوست سے اپنے پسندیدہ لوگوں کی موجودگی میں شادی کی اور یہ تقریب ان کے خوابوں سے بھی زیادہ خوبصورت رہی۔ نئی فلمیں دیکھیں