قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایک دلچسپ اور مزاحیہ جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس پر کرکٹ شائقین اور مداح شدید محظوظ ہو رہے ہیں۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوران قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے موقع پر کپتان بابر اعظم کو پویلین سے میدان میں داخل ہوتے ہوئے اپنے مخصوص بے ساختہ اور ہلکے پھلکے انداز میں پنجابی زبان میں “ہنیر پے ریا اے، لائٹاں جلاؤ” کہتے سنا جا سکتا ہے، جس کا اردو ترجمہ “اندھیرا بہت ہے، لائٹیں جلاؤ” بنتا ہے۔
کپتان بابر اعظم کے اس مزاحیہ جملے پر میدان میں موجود ساتھی کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹر کا یہ ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکا ہے، جہاں مداح ان کے اس ہلکے پھلکے انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔









