بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کو فوری پیش ہونے کا حکم

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی(imran khan) کی اسپتال منتقلی کے کیس میں اٹارنی جنرل کو فوری طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ فریقین کی جانب سے کمرۂ عدالت میں کوئی موجود ہے؟ عدالتی عملے نے بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد کی حاضری لگی ہوئی ہے، تاہم وہ اس وقت عدالت میں موجود نہیں۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اٹارنی جنرل آ جائیں، پھر سب کو سنیں گے۔

مزیدپڑھیں:سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے، عطاء اللہ تارڑ کا اظہار افسوس

بعد ازاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت نے گزشتہ روز حکم نامہ جاری کیا ہے اور اس مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی آئینی عدالت کا حکم نامہ ججز کو پڑھ کر سنایا۔

جسٹس شاہد وحید نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا اٹارنی جنرل آفس میں موجود ہیں؟

رانا اسد نے جواب دیا کہ جی، اٹارنی جنرل آفس میں موجود ہیں۔

اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔