امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (Jd Vance)نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں نے امریکا کو 2025 کی جنگ بندی برقرار رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزیدپڑھیں:این سی سی آئی اے کی طلبی، محمد رضوان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اس موقع پر حوثیوں نے امریکا کو کہا کہ بحیرۂ احمر میں امریکی بحری جہاز ان کا ہدف نہیں، سعودی عرب سے منسلک جہازوں کو ہدف سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے یمن میں حوثی پیش قدمی پر تشویش ظاہر کی اور سعودی عرب کی فوجی مدد نہیں کی۔
یاد رہے کہ امریکا نے مارچ 2025 میں حوثیوں کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔









