اداکارہ بشریٰ انصاری(Bushra Ansari) نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور صاحبِ استطاعت افراد سے عوام کو ریلیف دینے کی اپیل کی ہے۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ملک میں پٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن دیگر ممالک میں عوام کو پاکستان جیسی غربت کا سامنا نہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ عام لوگ مہنگائی کے باعث پریشان ہیں، اس لیے ان کے لیے ریلیف کے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کچھ نہیں کر رہی تو صاحبِ استطاعت افراد کو آگے بڑھ کر ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
بشریٰ انصاری نے صاحبِ حیثیت لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی کئی گاڑیاں رکھنے کے بجائے ضرورت مند خاندانوں کے گھروں تک پورے مہینے کا راشن پہنچائیں کیونکہ بہت سے لوگ کھانے پینے کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
انہوں نے درد مندانہ اپیل کی کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں عوام کا ساتھ دیا جائے اور مشکل حالات سے دوچار لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔









